نواز شریف نے حکومت سے فوری الگ نہ ہونے کے پارٹی کے فیصلے کی توثیق کردی

0

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے حکومت سے فوری الگ نہ ہونے کے پارٹی کے فیصلے کی توثیق کردی۔

مسلم لیگ نے نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ فوری حکومت نہیں چھوڑی جائے گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کے درمیان مشاورتی اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی اب سامنے آگئی ہے۔

لاہور میں  وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جو تقریباً ڈھائی گھنٹے جاری رہا،  مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی اجلاس میں شریک ہوئیں۔ اجلاس ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے جبکہ میاں نوازشریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، خرم دستگیر اور سردار اویس لغاری بھی میں شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کے معاملے پر نواز شریف اور شہباز شریف میں تبادلہ خیال ہوا، نواز شریف نے لانگ مارچ  پر  حکومتی پلان مرتب کرکے اسے اتحادی جماعتوں سے شیئر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.