ایران کی جانب سے شیرانی کی جنگلوں میں لگی آگ کو بھجانے کیلئے دنیا کی سب سے بڑی ائیر فائر فائٹر کی فراہمی
کوئٹہ : اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے اپنے برادر ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کی درخواست پر ضلع شیرانی ژوب بلوچستان کے جنگلوں میں لگی آگ کو بجھانے کے لئے اپنی سب سے بڑی فائٹر فراہم کر دئیے گئے ہیں جو کہ نور خان ایئر بیس راولپنڈی میں لینڈ کرے گی۔ ایلوشین-76 (Ilyushin-76) نامی یہ فائر فائٹر طیارہ نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا میں سب سے بڑی فائر فائٹر طیارہ ہیں جو کہ بیک وقت 40 ٹن پانی فضا سے اپنے ہدف پر چھوڑ سکتا ہے۔ اسی وجہ سے اس جہاز کی کوئٹہ ایئرپورٹ پر اترنے کی گنجائش موجود نہیں تھی۔اس سے قبل اس ایرانی جہاز کو اسکی بہترین کارکردگی کی بنا پر جارجیا، آرمینیا اور ترکی کے جنگلوں میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔ ترکی کے جنگلوں کی آگ بھجانے کے عمل کے دوران بین الاقوامی اداروں نے اسکو دنیا کی بہترین فائٹر طیارے قرار دیا تھا۔ضلع شیرانی کے جنگلوں کی آگ بجھانے کے لئے یہ طیارہ نور خان ایئر بیس سے اڑان بھرے گا اور جنگلوں میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پانے تک پاکستان میں رہیگا۔