کامیابی کیلئے ٹیلنٹ کا بہترین اظہار ضروری :ریما خان

0 32

لاہور ( شوبز ڈیسک ) اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے محنت اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے ،سفارش کیساتھ کام حاصل کرکے کامیابی ممکن نہیں اس کیلئے اپنے ٹیلنٹ کا بہترین اظہار کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ میں نے اس وقت فلم انڈسٹری میں کامیابی حاصل کی جب مجھے صحیح طرح سے کیمرے کا سامنا کرنا بھی نہیں آتا تھا ،میں اپنے گھر سے واحد لڑکی ہوں جس نے شوبز میں قدم رکھا ۔ ریما نے کہا کہ میں اچھی اور خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کرر ہی ہوں اورمیری کوئی نیکی تھی کہ مجھے ڈاکٹر صاحب جیسا پیار کرنے والا شوہر ملا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.