یوم شہادت حضرت علی ؓ کا مرکزی جلوس آج علمدار روڈ سے برآمد ہوگا

0

کوئٹہ : کوئٹہ میں یوم شہادت حضرت علی ؓ کا مرکزی جلوس آج علمدار روڈ سے برآمد ہوگا جلوس کی سیکورٹی کا پلان مرتب کرلیا گیا ایک ہزار سے زائد اہلکار جلوس کی سیکورٹی پر تعینات ہونگے ،تفصیلات کے مطابق یوم شہادت حضرت علی ؓ کے مرکزی جلوس آج ہفتہ کی شب ساڑھے نو بجے امام بارگاہ حسینی نچاری علمدار روڈ اور امام بارگاہ اثنا عشریہ کلاں میگانگی روڈ سے برآمد ہونگے دونوں جلوس شہداءچوک پر یکجا ہونگے جہاں سے مرکزی جلوس مقرر ہ راستوں علمدار روڈ، سعید احمد روڈ، میکانگی روڈ ،آرچر روڈ، آر ٹ اسکول روڈ ،پرنس روڈ سے ہوتا ہوا دوبارہ امام بارگاہ حسینی نچاری پر آکر اختتام پذیر ہوگا ، کوئٹہ میں یوم علی کے جلوس کی مناسبت سے سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا پولیس آر آر جی،اے ٹی ایف کے ایک ہزار سے زائد اہلکاروں کو جلوس کی سیکیورٹی پر مامور کیا گیا ہے سکیو رٹی پر مامور اہلکاروں کی جانب سے علاقے میں چیکننگ اور پٹر و لنگ کا سلسلہ جمعہ کو جاری رہا پولیس حکام نے بتایاکہ جلو س کے روٹ کومکمل طور پر سیل کیا جائے گا اور جلو س میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو داخلہ کی اجا ز ت نہیں ہو گی جبکہ اسپیشل سروسز کے لوگوں کیلئے بھی خصوصی پاسز کا اجر اءکیا گیا ہے جن کو واک تھرو گیٹ اور اسکینرز سے چیک کرنے کے بعد داخلہ کی اجازت ہو گی پولیس کے علاوہ فر نٹئیر کور کے اہلکار بھی جلوس کی سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دینگے جبکہ جلوس کے روٹ کو کلوز سرکٹ کیمروں سے بھی ما نیٹر کیاجائےگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.