امریکا کا نیشنل سکیورٹی میٹنگ میں وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کا خیرمقدم
واشنگٹن : امریکانے ایک بار پھر پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت سے انکار کر دیا۔
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے کہہ رہے ہیں امریکی مداخلت کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، شہبازشریف کے نیشنل سیکیورٹی میٹنگ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، جلینا پورٹر نے کہا کہ امریکا پاکستان سے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا اور خوشحال، جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کیلئےاہم سمجھتا ہے۔