عمران خان کو نکالنے کے لیے جمہوری طریقہ اپناؤں گا‘ : بلاول بھٹو

0

بلاول بھٹو زرداری نے مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت پہلے دن سے ’کٹھ پتلی وزیراعظم‘ کا مقابلہ کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ‘پارلیمان کے اندر ان کو پہلے دن سے سلیکٹڈ کہہ کر دنیا بھر میں ان کی پہچان بنائی، پہلے دن سے میں اس جدو جہد میں ہوں کہ غیر جمہوری شخص کا مقابلہ جمہوریت سے کریں گے۔ امپائر کی انگلی کا علاج ہم ووٹ سے کریں گے۔‘

انھوں نے کہا کہ اگر ’ہم نے عمران خان کو نکالنا ہی ہے تو میں جمہوری طریقہ اپناؤں گا۔

‘میں احتجاج بھی کروں گا ان کے ہر مخالف سے گلے ملوں گا لیکن کوئی غیر جمہوری ہتھیار استعمال نہیں کر سکتا ہوں، کسی ادارے پر حملہ نہیں کر سکتا۔ میں کالا کوٹ پہن کر عدالت نہیں جاؤں گا، گیٹ نمبر فور پر نہیں کھٹکھٹاؤں گا۔’

بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا کہ عمران خان اپنی اکثریت کھو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.