’میرے کچھ اور خواب بھی ہیں‘: دنیائے ٹینس کی نمبر ون کھلاڑی کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

0

خواتین کے مقابلوں میں عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی نے محض 25سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے دنیائے ٹینس کو حیران کردیا۔

ایشلے بارٹی نے یہ اعلان ایک ایسے موقع پر کیا جب انہوں نے چند ہفتوں قبل ہی آسٹریلین اوپن چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور 44سال بعد یہ ٹائٹل جیتنے والی پہلی آسٹریلین بن گئیں۔

انہیں اس کے علاوہ 2019 میں فرنچ اوپن اور 2021 میں ومبلڈن اوپن جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

انہوں نے انسٹا گرام پر پوسٹ اپنی ویڈیو میں کہا کہ یہ ایک مشکل اور میرے لیے انتہائی جذباتی وقت ہے کیونکہ میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.