طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز پھر بند کر دیئے
طالبان حکومت نے لڑکیوں کے ہائی اسکول کھولنے کے 24 گھنٹے بعد ہی بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے اپنی حکومت کے قیام کے 7 ماہ بعد لڑکیوں کے ہائی اسکولز کھولنے کی اجازت دی تھی تاہم چند ہی گھنٹوں بعد دوبارہ بند کروا دیئے گئے۔
طالبان حکومت کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ساتویں جماعت سے دسویں جماعت تک کے اسکول درسی نظام اسلامی قوانین اور افغان کلچر کے قالب میں ڈھالنے تک بند رہیں گے۔