وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کراچی پہنچیں گے، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کراچی کا دورہ کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کراچی کا دورہ کریں گے، وزیراعظم عمران خان کو امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اور اتحادیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم سے کراچی سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی تھی اور شہر قائد کے مسائل سے آگاہ کیا تھا۔وزیراعظم کو پارٹی ممبران نے شہر میں پانی کی قلت کے مسئلے کے ساتھ ساتھ صحت کی دیکھ بھال اور روزگار کی صورت حال پر بھی اعتماد میں لیا تھا۔یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقیاتی منصوبے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔عمران خان کے مطابق وہ کراچی کے شہریوں کو درپیش مسائل کا بخوبی آگاہ ہیں اور وہ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہیں۔وزیراعظم نے پارٹی وفد کو مستقبل قریب میں کراچی کا باضابطہ دورہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔