پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی کی ٹیسٹ کیرئیر کی تیز ترین سنچری
کراچی (این این آئی)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں اپنے کیرئیر کی تیز ترین سنچری اسکور کی ہے۔کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اظہر علی نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی 16 ہویں اور سری لنکا کے خلاف چھٹی سنچری اسکور کی۔ پاکستان میں اظہر علی کی یہ پہلی ٹیسٹ سنچری ہے۔اظہر علی نے 142 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی جو ان کے کیرئیر کی تیز ترین تین ہندسوں کی اننگز ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان مجموعی طور پر 157گیندوں پر 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔