ہالی ووڈفلم ’’انڈر واٹر‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

0

نیویارک (این این آئی)سائنس دانوں کو سمندر میں خونی بلائوں کا سامنا، ہالی ووڈ فلم ’’انڈر واٹر‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ہالی ووڈ کی ہارر اور ایکشن سے بھرپور فلم ’’انڈر واٹر‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، ولیم ایوبنک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے سائنسدانوں کے گِرد گھومتی ہے جنہیں کئی کلو میٹر گہرے سمندر میں خونی بلا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ٹوئنٹی سنچری فوکس کے تعاون سے بننے والی اس فلم میں کرسٹن اسٹیورٹ، وینسٹنٹ کیسل، جون گلیگر، ٹی جے ملر، جیسیکا ہینوک شامل ہیں جبکہ یہ فلم اگلے سال2020ء میں 10جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.