وانواتو میں 6.7 شدت کا زلزلہ
:بحر الکاہل کے جنوب میں واقع ملک وانواتو میں 6.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ وانواتو میں مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 37 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.7 ریکارڈ کی گئی ہے ، تاہم زلزلے سے سونامی آنے کی توقع نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 22 کلو میٹر گہرائی میں تھا ۔