ایون فیلڈ ریفرنس ، مریم نواز کے وکیل کی سماعت ملتوی کی درخواست
اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے وکیل عرفان قادر نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔
مریم نواز کے وکیل نے سزا کے خلاف اپیل پر24 نومبرکی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی ہے، عرفان قادر ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث 24 نومبر کو پیش نہیں ہو سکتا۔انہوں نے عدالت سے کہا کہ 27نومبر کے بجائے سماعت کسی اور تاریخ کیلئے مقرر کی جائے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں میاں نواز شریف کو دس سال، مریم نواز کو سات سال جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ایک سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز اور دیگر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سنائی گئی سزا کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔