بلوچستان
سبی میں دستی بم دھماکہ، ایک جاں بحق، پانچ زخمی .عباس چشتی
سبی: سبی شہر کے مصروف علاقے چینک چوک میں دستی بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے شہر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس، سیکیورٹی فورسز اور ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال سبی منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں محمد نعیم، ثنا اللہ، جنید، محمد ایان اور محمد رمضان شامل ہیں، جبکہ محمد وفا دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ شہر بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق دھماکے کے محرکات اور ذمہ داران کا تعین کیا جا رہا ہے۔


