اہم خبریںبین الاقوامی

بنگلادیش کی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 52 مزدور ہلاک

ڈھاکا:  بنگلادیش میں فوڈ پروسسینگ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 52 مزدور بری طرح جھلس کر ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت میں واقع فوڈ پروسسینگ فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 100 سے زائد مزدور اندر پھنس گئے اور کئی مزدورں نے تیسری منزل سے چھلانگیں لگادیں۔

آتشزدگی کی وجہ سے 52 مزدور بری طرح جھلسنے اور دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگئے جب کہ کچھ ہلاکتیں تیسری منزل سے چھلانگ لگانے سے ہوئیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 30 سے زائد مزدورں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے جن میں 9 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تاحال فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم آتشزدگی کی تحقیقات کے لیے صوبائی حکومت نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ فیکٹری میں حفاظتی اقدامات کا نہ ہونا تھا۔ بنگلا دیش کی صنعتوں میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا رجحان انتہائی کم ہے جس کے باعث اس قسم کے واقعات عام ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button