ویڈیو اسکینڈل میں سابق چیئرمین نیب کی پی اے سی میں طلبی کا عندیہ
اسلام آباد : سابق چیئرمین نیب جسٹس ر یٹائرڈ جاوید اقبال کے ویڈیو سکینڈل کے معاملے پر طیبہ گل نے چیئرمین پی اے سی کو خط لکھ دیا . طیبہ گل کی طرف سے سابق چیئرمین نیب جسٹس ر یٹائرڈ جاوید اقبال اور ڈی جی نیب سلیم شہزادکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے.
چیئرمین پی اے سی نورعالم خان نے خط میڈیا کو بھی دے دیا ، چیئرمین کی طرف سے سابق چیئرمین نیب اور طیبہ گل کو پی اے سی میں بلانے کا عندیہ دے دیا گیا. نور عالم خان کا کہنا تھا کہ خاتون کی شکایت چئیرمین نیب کو بھیج کر رپورٹ طلب کی ہے ۔ کیا ہمیں سابق چیئرمین نیب اور خاتون کو بلانا چاہیے؟۔ ہمیں ہر ایک کو سننا اور موقع دینا چاہیے، دونوں لوگ ہمارے لیے قابل احترام ہے ، تاہم سابق چیئرمین نیب ہو یا کوئی اور، سب کو اختیارات کے ناجائز استعمال کا جواب دینا ہوگا۔
واضح رہے کہ مئی 2019ء میں نجی ٹی وی نے چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیو اور غیر اخلاقی گفتگو نشر کی تھی۔