وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے
کوئٹہ : وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے ، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کل بروز ہفتہ کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے ، دورہ کوئٹہ کے دوران وزیراعظم چمن کوئٹہ ، کوئٹہ تا خضدار آرسی ڈی شاہراہ کو دو رویہ کر نے کے دو سیکشنز کا سنگ بنیاد رکھیں گے وزیر اعظم وزیر اعلیٰ بلو چستان سے ون ان ون جبکہ پار لیمنٹرین سے بھی ملاقات کریں گے ۔