شمالی اورجنوبی کورین رہنماؤں کے درمیان خطوط کا تبادلہ ، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

0

پیانگ یانگ : شمالی اور جنوبی کورین رہنماؤں کے درمیان خطوط کا تبادلہ ہوا جس میں دونوں لیڈرز نے عوام کی فلاح وبہبود کے پیش نظر مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

کبھی ایٹمی جنگ کی دھمکیاں تو کبھی دوستی بھرے خطوط کا تبادلہ، اُن نے اِن کے خط کا جواب دے دیا۔ جنوبی کورین رہنما نے خط میں امن کی مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تو شمالی کورین رہنما نے بھی تعلقات بہتر کرنے پر مون جے اِن کا شکریہ اداکیا۔

کِم جونگ اُن نے مون جے اِن کو جوابی خط میں لکھا کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، دونوں ممالک نے چند روز قبل ایک دوسرے پر ایٹمی حملے کرنے کا بیان دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.