اہم خبریںبین الاقوامی

فوکو شیما کے تباہ کن زلزلے کے 11 سال مکمل ہونے پر جاپان میں سوگ منایا گیا

11 مارچ کو جاپانی تاریخ کے بد ترین زلزلے اور سونامی کو 11 سال مکمل ہونے پر 15 ہزار سے زائد ہلاک اور ہزاروں لاپتہ ہونے والوں کی یاد کے طور پر منایا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں تباہ کن زلزلے اور سونامی میں لقمہ اجل بننے والوں کا ملک بھر میں سوگ منایا گیا۔ اس قدرتی آفت کو 11 برس بیت چکے ہیں، لیکن اس آفت اور اس کے نتیجے میں پیش آنے والے جوہری حادثے کی لپیٹ میں آنے والوں کے اہل خانہ ابھی تک سوگوار ہیں۔

یہ زلزلہ جو کہ ریکٹر اسکیل پر 9 شدت کا تھا، دوپہر 2 بج کر 46 منٹ پر آیا تھا۔ آج عین اسی وقت جاپان بھر میں ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی گئی۔ سانحے میں 15 ہزار 900 کے قریب افراد لقمہ اجل بنے اور 2 ہزار 500 سے زائد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

اگلے سالوں میں ہونے والی 3 ہزار 786 اموات کو بھی حکام نے اس سانحے سے ہونے والی ہلاکت کا حصہ قرار دیا ہے۔ ٹرپل میلٹ ڈاؤن کے باعث ناکارہ ہونے والا فوکوشیما دائی ایچی جوہری بجلی گھر اوکُوما ٹاؤن میں واقع ہے۔ علاقے سے انخلا کرنے پر مجبور ہونے والے کئی افراد کو اپنے گھر لوٹنے کی ابھی تک اجازت نہیں دی گئی ہے۔

وزیراعظم کِشیدا فومیو نے فوکوشیما پریفیکچر میں ایک تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے سے ایک بڑا سانحہ اور بھاری نقصان ہوا۔

تاہم اس سے ملنے والے سبق کو یاد رکھنا ہمارا فریضہ ہے۔ ہمیں سانحات کی روک تھام اور ان کی شدت کم کرنے کے لیے اس سبق سے فائدہ اٹھانا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت تعمیر نو اور انخلا کرنے والوں کی گھر واپسی میں مدد دینے کے لیے کام جاری رکھے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button