عراق ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 14افراد جاں بحق

0

عراق کے علاقے اربیل کے قصبے سوران میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق سوران کے محکمہ صحت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تیسری اور چوتھی منزل پر لگنے والی آگ نے پوری عمارتکو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول ڈیفنس کی ٹیموں اور فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا کر ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتا ل میں منتقل کرا دیا ہے۔ واضح رہے کہ عمارت میں یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ رہاش پزیر تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.