انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان نے بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا

0

لندن ( سپورٹس ڈیسک ) میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ میلان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔میلان نے 24 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ پاکستان کے بابر اعظم نے 26 اننگز میں 1000 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے ۔انگلش بلے باز نے یہ سنگ میل بھارت کے خلاف پانچویں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں عبور کیا، انہوں نے بھارت کے خلاف میچ میں 46 گیندوں پر 68 رنز سکور کئے تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے اور میزبان ٹیم نے سیریز 3-2 سے اپنے نام کر لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.