بلوچستان میں امن و امان کی صورت خراب نہیں کرنے دی جائے گی ، قدوس بزنجو

0

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے ضلع ہرنائی میں فائرنگ کے واقعہ میں کوئلہ کان میں کام کرنے والے 3 محنت کشوں کے جان بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملزمان نے نہتے اور بے گناہ مزدوروں کو نشانہ بناکر ظلم و بربریت کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات ہر صورت یقینی بنا کر عوام کے جان ومال کا تحفظ کیا جائے گا وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دکھ و ہمدردی کا اظہار اور مرحومین کی مغفرت کی دُعا کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.