چین کے شمال مشرقی شہر میں گیس دھماکے ، 3 افراد ہلاک، 30 زخمی

0

بیجنگ : چین کے شمال مشرقی شہر میں گیس دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

چینی شہر شین یانگ کے گیس دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، دھماکہ ایک ریسٹورنٹ میں ہوا، حادثے کی جگہ پر سو سے زائد فائر فائٹرز نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

گیس دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.