عثمان کاکڑ کی پہلی برسی آج منائی جائے گی
کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے زیر اہتمام آج کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں بوقت شام 5بجے پشتون قومی سیاسی تحریک کے مبارز رہنماء اور پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر ملی اتل ملی عثمان خان کاکڑ کی پہلی برسی کا عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوگا۔ جس سے پارٹی چیئرمین محترم محمود خان اچکزئی اور پارٹی کے دیگر رہنماء ملی کو ان کے تاریخی رول،عظیم قومی خدمات اور قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کریگی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عثمان خان کاکڑ نے خان عبدالصمد خان اچکزئی کے ایک سچے پیروکار پشتونخوامیپ کے ایک بے لوث کارکن کی حیثیت سے زمانہ طالب علمی سے لیکر اپنی شہادت تک جدوجہد کے ہر مرحلے میں پشتونخوامیپ کے متعین کردہ قومی اہداف کے حصول، پشتونخوا وطن کی قومی واک واختیار،قومی وحدت، ملی شناخت کی بحالی،آزاد افغانستان کی ملی استقلال، ملی حاکمیت وسلامتی، پشتو زبان ثقافت کی فروغ،سرزمین پشتونخوا کے قومی وسائل پر قومی حق ملکیت کے قیام، تعلیم، علاج، روزگار کو اپنے عوام کا بنیادی حق قرار دینے، اس ملک کو قوموں کی خودمختیاری وبرابری پر مبنی جمہوری فیڈریشن کی قیام، ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی بالادستی، جمہوریت، سماجی انصاف، امن اور ترقی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔