کراچی: 9 مئی کو واٹر بورڈ کی سکشن مشین جلانے کا ملزم گرفتار

0

کراچی: 9 مئی کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی سکشن مشین جلانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 9 مئی کو شہر میں جلاؤ گھیراؤ اور پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث عناصر کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایسٹ انویسٹی گیشن پولیس نے شارع فیصل پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی سکشن مشین جلانے کے الزام میں ملزم گل رحیم کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزم گل رحیم نے 9 مئی کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے جلتے ہوئے سیکشن مشین کے ساتھ ویڈیو بنائی تھی

اطلاعات ہیں کہ ملزم نے واقعے سے اظہارلا تعلقی کردیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.