ملک کا مستقبل مضبوط اور بااختیار نظام میں ہے : مولانا لونی
کوئٹہ : جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئرنائب امیر صوبائی امیر بلوچستان مولاناعبدالقادرلونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی مرکزی سیکرٹری مولانا قاری مہراللہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کو کاغذوں کا پلندہ بننے کے بجائے عملدرآمد کی ضرورت ہے اٹھارویں ترمیم وسائل پر صوبوں کی حق ملکیت دینے کی باوجود صوبے اپنے وسائل پر اختیارات سے محروم ہے صوبے کی ساحل وسائل اور معدنیات پر وفاق اپناحق دیتے تو پسماندہ صوبے اقتصادی ترقی اورخوشحالی سے ہمکنار ہوتا صوبے میں احساس محرومی، استحصالی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوتا انہوں نے کہا کہ وفاق اور تمام صوبے اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ عملدرآمد کریں تو ملک ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کی جاسکتی ہے ملک کا مستقبل مضبوط اور بااختیار نظام میں ہے اٹھارویں ترمیم کے بعد صحت اور تعلیم و دیگر اختیارات صوبوں کو منتقل کر دیئے لیکن وفاق نے آج بھی صوبوں کو اختیارات استعمال کرنے نہیں دیا ہے صوبوں کے وسائل کوڑیوں کے بار فروخت ہو رہی ہے لیکن پوچھنے تک صوبوں کو اختیار نہیں ستر سال سے صوبوں کا معاشی استحصال کررہا ہے انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم رول بیک کرنے کی کوشش ہورہی ہے سیاسی جماعتیں میثاق اٹھارویں ترمیم کرے اور اٹھارویں ترمیم رول بیک کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائے۔