ہیٹی میں چھوٹا طیارہ گلی میں گر کرتباہ ، پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک
پورٹ او پرنس : ہیٹی میں چھوٹا طیارہ گلی میں گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارے نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بج کر چوالیس منٹ پر اڑان بھری، پرواز دارالحکومت پورٹ او پرنس سے جکمل شہر کی جانب محو پرواز تھی۔
طیارے کا انجن فیل ہونے کا پیغام چار بجکرچار منٹ پر موصول ہوا، ہیٹی کے وزیراعظم نےواقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔