گوادر کی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں نے مجبوری کے تحت دھرنا دیا، مقتدر حلقوں کے پاس مذاکرات کا وقت نہیں، ہدایت الرحمن
کوئٹہ حق دو تحریک کے قائد،جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاہے کہ گوادر کے ماؤں بہنوں اوربھائیوں کے حقوق کے حصول کیلئے ہرقربانی دیں گے،سمندری حیات کے بچاؤ، ماہی گیروں وکاورباری حضرات کے روزگار بچانے،ٹرالر مافیا،بارڈروچیک پوسٹوں پر لوٹ مار وتذلیل کے خاتمے،عوامی مسائل،مشکلات کے حل اور جائز حقوق کے حصول کیلئے دھرنادیاہے،قومی جماعتیں،قومی میڈیا کی خاموشی لمحہ فکریہ وقابل مذمت ہے،بدقسمتی سے حکومت،انتظامیہ،منتخب نمائندے اور بااختیار طبقات بالخصوص قومی میڈیا خاموش تماشائی کامنفی کردار ادا کررہے ہیں،ماؤں بہنوں بیٹیوں،بزرگوں ونوجوانوں اور شہریوں نے مجبوریوں سے معمولات زندگی چھوڑ کر دھرنا دیاہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر عوامی دھرنے اورپسنی کے دورے کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ رات کو شدید سردی کے باوجودکارکنان وعوام کے حوصلے بہت بلند ہے،بلوچستان کو سی پیک سے ترقی دینے کابہترین موقع ہے،اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو وسائل سے مالامال کیاہے لیکن بدعنوان حکمران اور لٹیرے مسلط ہونے کی وجہ سے وسائل چندخاندان ہڑپ کرجاتے ہیں جس کی وجہ سے عوام مسلسل مسائل ومشکلات کے گرداب میں پھنس رہے ہیں،منتخب نمائندوں،حکمرانوں،بااختیار طبقات اورحکومتی ٹیم کے پاس اب بھی مجبور عوام سے مذاکرات کیلئے وقت نہیں جو افسوس ناک اور قابل مذمت ہے،ہم مزید پچاس دن بیٹھیں گے اور مطالبات منواکر ہی جائیں گے،حکمرانوں مجبور عوام کی فکر نہیں ہم اپنے وسائل کی حفاظت اورجائز حقوق کے حصول کیلئے جمہوری طریقے سے احتجا ج پر نکلے ہیں، اس کے باوجودحکمران،انتظامیہ اوربااختیار طبقات ٹھس سے مس نہیں ہورہے۔انہوں نے کہاکہ اگلے لائحہ عمل کیلئے نوجوانوں سے ملکر احتجاج میں وسعت وسختی لے آئیں گے پسنی کو سی پیک کا حصہ بناکر بحال کیا جائے، سی پیک،ریکوڈک،سیندک سمیت بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ کیے جائیں گے،حکمرانوں بااختیار بدعنوان طبقات کی لوٹ مار بندربھانٹ کب تک جاری رہے گا،ہم لٹیروں کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کریں گے۔گوادر ڈویژن کے عوام خواتین اورمائیں بہنیں سب ہمارے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ قومی میڈیا قومی جماعتوں کاگوادر دھرنے کے حوالے سے مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے،مخالفین سوشل میڈیا پربے بنیادجھوٹا پروپیگنڈہ نہ کریں،ہمارے مطالبات جائز سب کے سامنے اور سب کے حقوق کیلئے ہیں،ہم کوئی خفیہ معاہدہ،ہمارے کوئی خفیہ غیر قانونی ذاتی عزائم ومفادات نہیں قومی مفادات قومی مسائل کیلئے عوامی قوت وتائید سے میدا ن میں نکلے ہیں،انشاء اللہ مطالبات منواکر سرخروہوکر دھرنا ختم کریں گے۔