سکرنڈ (رپورٹ راج کماراوڈ) شہر کی تین رہائشی کالونیوں جن میں العباس ٹاؤن، عظیم سٹی اور سید شبیر شاہ کالونی شامل ہیں کے مکینوں نے ٹاؤن کمیٹی کے مین گیٹ کے سامنے قاضی سرفراز میمن چوک سمیت ٹاؤن کمیٹی میں گزشتہ پانچ روز سے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ شہر کا تمام گندا پانی ہماری کالونیوں میں پھینکا جا رہا ہے، جس سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں، جبکہ نکاسی کا کوئی نظام نہ ہونے سے گھروں میں چاروں طرف پانی ہی پانی ہے۔ ان کے احتجاج کے بعد ٹاؤن کمیٹی سکرنڈ کے کونسلر نور احمد رند نے ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے متاثرہ فریقین کے کیمپ کا دورہ کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل 15 روز میں حل کیے جائیں گے جس کے بعد بھوک ہڑتالی کیمپ ختم کر دیا گیا۔ دریں اثناء ٹاؤن کمیٹی سکرنڈ کے چیئرمین سید عزیر اختر شاہ نے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی صفائی اور شہریوں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے جسے ہم سمجھتے ہیں اور حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مظاہرین کے کچھ مسائل ٹاؤن کمیٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان شاء اللہ جلد از جلد حل کریں گے۔ کچھ اور مسائل ہیں جن پر سرکاری طور پر عمل درآمد میں وقت لگتا ہے۔ اس لیے میں اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں کہ مذکورہ تین کالونیوں سمیت ہر کالونی صاف ستھرا ہو۔ دریں اثناء احتجاج کی قیادت کرنے والے کشمیر کریو، جنید جمالی اور غلام مہدی نے کہا ہے کہ ہم نور احمد رند کی یقین دہانی پر کیمپ ختم کر رہے ہیں۔ اگر 15 روز میں مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم دوبارہ احتجاج کریں گے، جس کا دائرہ بھی وسیع کیا جائے گا۔
Related Articles
Check Also
Close
-
نیوی اور میری ٹائم ایجنسی کے بحری جہازوں کا عمان اور بحرین کا دورہNovember 28, 2021




