مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کا ظلم نارک سکا ، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
شوپیاں: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم نا رک سکا، قابض فوج نے ضلع شوپیاں میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں کے ایک گاؤں کو حصار میں لے کر نوجوانوں کو شہید کیا۔ علاقے میں انٹر نیٹ اور موبائل سروس بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔
کارروائی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ غاصب فوج کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج بھی کیا۔