پنجگور، پی ڈی ایم کی کال پر مہنگائی بے روزگاری کے خلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ
پنجگور: پنجگور ملک کے دیگر حصوں کی طرح پی ڈی ایم کی کال پر مہنگائی بے روزگاری بدامنی بارڈر کی بندش بجلی اور گیس اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ریلی اور مظاہرہ ریلی کی قیادت پی ڈی ایم پنجگور کے مقامی قیادت میر نزیراحمد بلوچ حافظ محمد اعظم ۔حاجی عبدالعزیز بلوچ ۔ حاجی صالح محمد بلوچ اشرف ساگر پھلین بلوچ کفایت اللہ بلوچ حاجی افتخار بلوچ نے کی ریلی کے شرکاء نے پارٹی کے جھنڈے بارڈر بندش مہنگاہی بے روزگاری کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ریلی بازاد اور مختلف شاہروں پر ہوتے ہوئے بسم اللہ چوک پر جلسہ کی شکل اختیار کی گئی جلسے سے پی ڈی ایم کے رہنماء بی این پی کے مرکزی جوائنٹ سکیرٹری میر نزیراحمد بلوچ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنماء حاجی صالح محمد بلوچ مسلم لیک ن کے ڈویژنل صدر اشرف ساگر بی این پی کے کفایت اللہ بلوچ انجمن تاجران کے صدر حاجی خلیل احمد دھانی سول سوسائٹی کے کنوینر حاجی افتخار بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگاہی بے روزگاری تیل گیس کے بڑھتے ہوئے اضافے سے عوام خود کشیوں پر مجبور ہوکر زندگی کا خاتمہ کررہے ہیں عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں مگر حکومت عالمی قوتوں اور ائی ایم ایف کے چھنگل میں پھنس کر عوام کو لوٹ کر خود کرسی کا مزہ لےرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجگور خصوصا مکران کے عوام کی زرائع معاش کا واحد زرائع بارڈر ہے لیکن موجودہ حکومت نے اپنے عوام کش پالیسیوں کو برقرار رکھتے ہوئے بارڈر پر نئی پالیسی بنا کر عوام کیلئے کاروبار اور روزگار کا دروازہ بند کردیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام سے جو وعدہ کئے ہیں وہ سب جھوٹ اور نعرے تک محدود رہے ایک کروڑ نوکری دینے والے عمران خان ہر روز سینکڑوں کی تعداد میں عوام کو روزگار کاروبار چھین کر عوام کو فاقوں پر مجبور کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور کی بدامن سے روزلاشیں گررہی ہیں لیکن حکومت اور اداروں کو عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے عوام سے روزگار کاروبار چھین کر نان شبینہ کا محتاج بنا دیا ہے ۔لیکن اب موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ۔ آج پورے ملک میں عوام حکومت کے خلاف سراپہ احتجاج ہیں اور سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔ اس ظالم اور جابر حکومت کے خاتمے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔