بلوچستان

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نظریاتی، وطن دوست، عوام دوست اور جمہوری پارٹی ہے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

زیارت+ ہرنائی (پ۔ر)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری فیاض خان، ضلع زیارت کے سیکریٹری شاہ زمان خان اور ہرنائی کے ضلع سیکریٹری حاجی عبداللہ خان لالہ نے کہا ہے کہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نظریاتی، وطن دوست، عوام دوست اور جمہوری پارٹی ہے ، جو اجتماعی شعور اور قیادت پر یقین رکھتی ہے۔ پارٹی میں روز بروز عوام کی بڑی تعداد میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کا اعتماد پشتونخوا نیپ کی قیادت اور اس کی سیاست پر بڑھتا جا رہا ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ "مائنز اینڈ منرلز ایکٹ” کو جن جماعتوں نے منظور کیا، انہوں نے قومی غداری کا ارتکاب کیا ہے، جسے عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔ زیارت میں ایک لاکھ ستتر ہزار ایکڑ عوامی زمین کی الاٹمنٹ کسی بھی صورت میں قابلِ قبول نہیں۔ ہرنائی کے عوام اس وقت مکمل طور پر محصور ہوچکے ہیں، آمد و رفت کے تمام راستے قابلِ استعمال نہیں رہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع زیارت اور ضلع ہرنائی کی ضلعی کمیٹیوں کے اجلاسوں اور ہرنائی میں پشتونخوا نیپ میں شمولیت اختیار کرنے والے 15 خاندانوں کے 160 سیاسی کارکنان و عوامی و سماجی شخصیات کے اعزاز میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاسوں سے حاجی دوران خان ترین اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے پارٹی میں شامل ہونے والے نئے کارکنان کو خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد دی اور کہا کہ آپ لوگوں نے بروقت اور درست فیصلہ کرتے ہوئے پشتون قومی سیاسی تحریک اور پشتونخوا نیپ کو زبردست تقویت پہنچائی ہے۔ پارٹی عوام کی ملی اُمنگوں اور قومی ارمانوں کی تکمیل میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ "فارم 47” کی پیداوار حکومت اور اسمبلی نے اپنے آئینی اختیارات کو بڑی دیدہ دلیری سے وفاق کے حوالے کیا ہے اور "مائنز اینڈ منرلز ایکٹ” کو منظور کرکے ایک سنگین قومی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ زیارت، برشور، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر علاقوں میں لاکھوں ایکڑ عوامی زمینیں الاٹ کی جا چکی ہیں، اور یہ سلسلہ ہر ضلع میں جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہرنائی ایک زرخیز ضلع ہونے کے باوجود تمام بنیادی انسانی ضروریات سے محروم ہے۔ یہاں تک کہ آمد و رفت کے لیے کوئی ایسا راستہ موجود نہیں جو قابلِ استعمال ہو۔ حالانکہ ہرنائی سے حکومتی ادارے اربوں روپے بھتے کی شکل میں لیے جا رہے ہیں، مگر عوام بدحالی، بیروزگاری اور درپدری کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اسی طرح زیارت، جو ایک مشہور تفریحی مقام ہے، اس کی حالت بھی نہایت خراب ہے۔ زیارت کراس سے زیارت بازار تک سڑک نہ ہونے کے برابر ہے، اور زیارت سے سنجاوی تک بھی سڑک کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔ہرنائی میں پشتونخوا نیش

Related Articles

Back to top button