بلوچستان

کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے آج پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ   کے نمائندوں کے ہمراہ مٹن مارکیٹ کا دورہ کیا

کوئٹہ 14 جوالائی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے آج پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ   کے نمائندوں کے ہمراہ مٹن مارکیٹ کا دورہ کیا۔اس دورے کے دوران پبلک پرائیوٹ پاٹنرشپ کے نمائندوں نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو جاری تعمیراتی منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جس میں جدید سہولیات سے آراستہ کثیر المنزلہ پارکنگ پلازہ اور ایک فعال و خوبصورت پبلک اسکوائر کی تعمیر شامل ہے۔یہ منصوبہ نہ صرف شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کا دیرپا حل فراہم کرے گا بلکہ عوام کے لیے ایک سہل، محفوظ اور خوشگوار ماحول بھی میسر آئے گا۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور عوامی مفاد کو ہر مرحلے پر مقدم رکھا جائے۔ اس کے علاوہ کمشنر کوئٹہ ڈویڑن اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بلدیہ پلازہ پارکنگ اور سرکلر روڈ پارکنگ پلازہ کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے پارکنگ پلازہ کی صورتحال اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔

Related Articles

Back to top button