بلوچستان میں کینسر اور مہلک بیماریوں کے مفت علاج کے منصوبے میں تاریخی توسیع
کوئٹہ، 11 نومبر 2025
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق کینسر اور مہلک بیماریوں کے علاج کے منصوبے میں توسیع کر دی گئی ہے۔
یہ اپنی نوعیت کی پہلی شراکت داری ہے جو حکومتِ بلوچستان اور معروف عالمی کمپنی رورشی فارما کے درمیان قائم کی گئی ہے۔
صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ کی زیرِ صدارت چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔
ایم او یو پر سیکرٹری صحت بلوچستان محمد داؤد خلجی اور روش پاکستان کی منیجنگ ڈائریکٹر حفظہ شمسی نے دستخط کیے۔
منصوبے کے تحت ملٹی پل اسکلروسِس، ہیموفیلیا، اسپائنل مسکیولر ایٹروفی، ڈایابیٹک میکیولر ایڈیما اور مختلف اقسام کے کینسرز خصوصاً بریسٹ، جگر اور پھیپھڑوں کے کینسر کا علاج مکمل طور پر مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔
وزیر صحت نے کہا کہ بلوچستان ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے جو مہلک بیماریوں اور بڑے کینسرز کے مفت علاج کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات جاری ہیں اور کسی شہری کو مالی مشکلات کے باعث علاج سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔



