سیکورٹی فورسزرکاوٹیں ڈال کر ہمیں غیر قانونی راستہ اختیار کرنے پر مجبور کر رہی ہیں : مولاناہدایت الرحمان بلوچ

0

کوئٹہ : حق دو تحریک صوبائی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی فورسزنے بلوچستان کے اندر الگ ریاست بنائی ہے جہاں چاہے چیک پوسٹ بنالیتے ہیں جہاں چاہے غریب عوام وتاجر زپرفائرنگ شروع کردیتے ہیں بلوچستان کے لوگوں کو لاوارث سمجھنا ان کا خام خیالی ہے حق دوتحریک سیکورٹی فورسزسے جائز قانونی حق چھین لیں گے ہم پرامن لوگ ہیں اور قانونی تجارت کرنا چاہتے ہیں اس راہ میں سیکورٹی فورسزرکاوٹیں ڈال کر ہمیں غیر قانونی طریقے پر جانے پر مجبور کررہے ہیں حکومت فورسزکواس درندگی غیر قانونی سرگرمیوں وبلوچستان کے اندر اپنی الگ حکومت قائم کرنے سے رکھوائے بصورت دیگر ذمہ دار حکمران ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر میں تقریب سے خطاب اور تاجرزکے وفدسے گفتگوکے دوران کیا انہوں نے کہاکہ نوکنڈی واقعے پر اگر ہم خاموش رہے تو بلوچستان میں الگ ریاست بننے والوں کو مزید حوصلہ ملیگااور وہ مظالم وچیک پوسٹوں میں اضافہ کریگا ہم ظلم وجبر لاقانونیت کے خلاف ہر فورم پر مذاحمت کریں گے حکمران نوکنڈی واقعے میں ملوث کرداروں کو سامنے لاکر قانون کے مطابق سزادیں عوام کی حفاظت کے نام پر عوام کو قتل کرنے،ان پر فائرنگ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔بلوچستان کے عوام کوحق دو تحریک مظالم سے نجات دلائیگی ساحل ووسائل اور بارڈر پر سیکورٹی فورسزکو لوٹ مار نہیں کرنے دیں گے ہر ظلم وجبر کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کریں گے عوام ہمارا ساتھ دیں تاکہ حقوق کے حصو ل کی راہ ہموار ہوجائیں۔ نوکنڈی ودیگر سرحدی علاقوں میں فورسزکا ٹرانسپورٹر،ٹریڈرزپر وحشیانہ روزگار معمول بن گیا ہے۔اگر اس ظلم کے خلاف آوازبلند نہیں کیا تو بلوچستان کے عوام وتاجر بھوکے مر جائیں گے یا ان سیکورٹی فورسزکی فائرنگ کی زدمیں آئیں گے ہم قانونی طریقے سے چل رہے ہیں اور قانون کے مطابق حقوق لیکر رہیں گے سیکورٹی فورسزکا ہمیں وعوام اورتاجروں کوغیر قانونی کاروائیوں پر مجبور کرنے کی روش ٹھیک نہیں۔ سرحدی علاقوں کے عوام وتاجروں کو قانونی تجارت سے کوئی نہیں روک سکتا انتظامیہ وسیکورٹی فورسزاگر ملک سے مخلص ہیں تو وہ پٹرول وخوردنی اشیاء کے بجائے منشیات واسلحہ کے کاروبار پر پابندی لگائے منشیات واسلحہ کا کاروبار تو جاری وجائز جبکہ غربت بے روزگاری میں سرحدی علاقوں میں تجارت پر پابندی اور ڈرائیورزپر غیر انسانی تشدد،انہیں ویرانے میں چھوڑ کر منہ کے حوالے کرنا بدترین ظلم ہے حکومت نوکنڈی سرحدی علاقے میں فورسزکے غیر انسانی مظالم کانوٹس لیں۔ا

Leave A Reply

Your email address will not be published.