اہم خبریںبین الاقوامی
ایران، نرگس محمدی کو تیس ماہ قید اور اسی کوڑوں کی سزا

ویب ڈیسک: کے مطابق ایرانی عدالت نے ایرانی انسانی حقوق کی کارکن اور صحافی نرگس محمدی کو تیس مہینے تک قید اور اسی کوڑے کی سزا سنا دی ۔ گزشتہ برس اکتوبر میں نرگس محمدی کو قید سے رہا کیا گیا تھا۔
ان کے وکیل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نرگس محمدی کو ایران میں سیاسی نظام کے خلاف پروپیگینڈا، بدنامی، اور جیل کے حکام کے خلاف بغاوت کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔
وکیل کے مطابق 49 سالہ نرگس محمدی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کرنا چاہتیں۔
ادھر یورپی یونین کی جانب سے ایرانی عدالت کے اس فیصلے پر شدید تنقید کی گئی ہے اور اسے ایک تشویش ناک پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔




