اہم خبریںبلوچستان

مشکل وقت قوم پر نہیں بلکہ تبدیلی سرکار پر آنے والا ہے : صادق عمرانی

تمبو: پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میرمحمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ مشکل وقت قوم پر نہیں بلکہ تبدیلی سرکار پر آنے والا ہے متصادم پالیسیاں ہی مسلط کردہ حکمرانوں کو اپنے منطقی انجام سے دوچار کررہی ہیں نوشتہ دیوار پڑھ لینے کے بعد انتقامی کارروائیوں میں شدت اس بوکھلاہٹ کی عکاسی کررہی ہیں جو حکمرانوں کے چہرے پر عیاں ہوچکی ہیں اس بدحواسی کے عالم میں ہر شخص و آواز کو دبانے کی سرتوڑ کوششیں کی جارہی ہیں جو حکمران مخالف تحریک میں صف آرا نظر آرہا ہے انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں سے تحریکیں دم نہیں توڑتیں بلکہ اس منفی طرزسیاست سے ان تحریکوں کو مزید دوام ملتا ہے چوری کے ووٹوں سے اقتدار میں آنے والی حکومت نے روزاول ہی سے پٹرولیم مصنوعات اور آٹا، گھی اور چینی کی چوری کی ایسی مثالیں قائم کیں جسے تاریخ بھی قبول کرنے کو تیار نہیںقوم کا ایسا سیاسی و معاشی قتل ملکی تاریخ میں کبھی پہلے دیکھنے میں نہیں آیاعوام اور تبدیلی سرکار کے سہولت کار بھی اس منفی طرزعمل کو خیرباد کرنے کے لئے اپوزیشن کی آواز میں آواز ملانے کو تیار نظر آتے ہیں اور یہ خوش کن عمل جلد قوم کے لئے خوشخبری کا باعث بنے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button