نبی پاکؐ کی ولادت کے موقع پر جیلوں کے قیدیوں کیلئے خصوصی کھانے کا اہتمام

0

نبی پاکؐ کی ولادت باسعادت کے پرمسرت دن پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر تمام جیلوں کے قیدیوں کیلئے آج خصوصی کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر قیدیوں کو آج پراٹھا، چائے اور حلوہ کا ناشتہ دیا گیا جبکہ دوپہر کے کھانے میں قیدیوں کو چکن بریانی، دہی اور زردہ دیا جائے گا۔

اسی طرح قیدی رات کو چکن روٹی، سویاں اور کشمیری چائے کا ڈنر کریں گے، محکمہ داخلہ پنجاب نے عید میلاد النبیؐ پر قیدیوں کے لئے خصوصی کھانے کا اہتمام کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.