ناؤمی اوساکا انجری کے باعث ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
جاپان سے تعلق رکھنے والی ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا انجری کے باعث ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئیں۔
خیال رہے کہ ناؤمی اوساکا 4 گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔
ناؤمی اوساکا کو پچھلے ماہ فرنچ اوپن کے پہلے راؤنڈ میں شکست ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ ٹینس کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ومبلڈن 27 جون سے لندن میں شروع ہو رہا ہے۔