آئی سی سی نے کرکٹ کو شامل کرنے کیلیے اولمپکس کمیٹی کو سبز باغ دکھادیے

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کروانے کی درخواست دیدی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کو سبز باغ دیکھاتے ہوئے موقف رکھا ہے کہ کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بناکر بھارت کی مارکیٹ میں بڑی کمائی کی جاسکتی ہے۔

دنیا بھر میں کرکٹ کے ایک رب سے زیادہ فینز ہیں اور 90 فیصد شائقین کرکٹ چاہتے ہیں کہ کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنایا جائے، کرکٹ کو شامل کرنے سے بھارت میں اولمپکس رائٹس کی مد میں 130 سے 260 ملین ڈالر مل سکتے ہیں۔

پیرس اولمپکس 2024 کیلئے آئی او سی کو محض 31 ملین ڈالر کے رائٹس ملے ہیں۔

دوسری جانب اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھارتی بورڈ کے سربراہ جے شاہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

آئی سی سی کی تجویز ہے کہ اولمپکس میں مردو خواتین کی 6،6 کرکٹ ٹیمیں ٹی20 فارمیٹ پر کھیلیں گی تاہم کرکٹ کو شامل کرنے کا حتمی فیصلہ ممبئی میں آئی او سی کی اکتوبر میں ہونے والی میٹنگ میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے نئے فنانشل ماڈل کے تحت بھارتی بورڈ سب سے زیادہ کمائی کرے گا، جسکو سالانہ 38.5 فیصد حصہ دینے کی تجویز سامنے آئی ہے یعنی بھارتی بورڈ سالانہ 230 ملین ڈالر (پاکستانی روپوں میں 66 ارب روپے سے زائد) بنتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.