ریاستی مسلح اداروں کے جبر و ظلم کا تسلسل قابلِ نفرت ہے : نواب اسلم رئیسانی
کوئٹہ : سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلوچوں اور پشتونوں پر ریاست کے مسلح اِداروں کے جبر و ظلم کا تسلسل جاری ہے جو قابلِ نفرت حرکت ہے۔ اس جبر سے خوف پھیل سکتا ہے لیکن اس کے برعکس نفرت زیادہ بڑھے گی جو تباہ کن ہوگی۔ ہم بلوچ یکجہتی کمیٹی اور سیاسی جماعتوں کی احتجاجی مظاہروں کی حمایت کرتے ہیں۔