حریم شاہ عمرہ ادا کرنے پہنچ گئیں، تصاویر اور ویڈیوز وائرل

0

رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں جہاں شوبز شخصیات کی بڑی تعداد عمرے کے لیے سعودی عرب کا رُخ کررہی ہے وہیں ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنے خاوند بلال شاہ کے ساتھ عمرہ کرنے پہنچ گئیں۔

ٹک ٹاکر نے اپنے انسٹاگرا م اکاؤنٹ پر سعودی عرب سے کچھ ویڈیوز جاری کیں جس میں انہوں نے برقع زیب تن کررکھا ہے جب کہ حریم نے چہرے کو ماسک سے ڈھانپا ہوا ہے۔

ویڈیوز میں حریم کے شوہر بلال شاہ کو احرام پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر بھی کئی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جو کہ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر زیرِ گردش ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.