آج تک اپنے کسی فالور کو بلاک نہیں کیا، مہوش حیات

0

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ انہوں نے آج تک اپنے کسی فالور کو بلاک نہیں کیا۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہاکہ اپنے اوپر نہ تو کبھی کمنٹ سیکشن میں جواب دئیے ہیں نہ ہی کسی صارف کو بلاک کیا ہے۔مہوش حیات نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی تو اس دوران شو کے میزبان نے اداکارہ سے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متعلق سوال کیا جس پر مہوش حیات نے بتایا کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر موجود TI کا مطلب تمغہ امتیاز ہے

نا کہ تحریک انصاف۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر کسی قومی مسلئے یا حساس موضوع پر بات ہو توہ اپنی رائے دینا اور پوسٹ لگانا ضروری سمجھتی ہیں۔ مہوش حیات نئی فلم لندن نہیں جاوں گا میں اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.