
اسلام آباد : کورونا وائرس سے 46 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 997 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار 211 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 920 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 49 ہزار 782، سندھ میں 2 لاکھ 35 ہزار 576، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 615، بلوچستان میں 18 ہزار 612، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 884، اسلام آباد میں 40 ہزار 111 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 361 کیسز رپورٹ ہوئے۔



