
اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاہے کہ سانحہ اے پی ایس کو کبھی فراموش نہیں جا سکتا، قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے،دہشت گردی کے فلسفے کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی ضروری ہے،سانحہ اے پی ایس موجودہ صدی کا بد ترین انسانیت سوز واقعہ ہے،شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ پیر کو ایک بیان میں چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ اے پی ایس کے شہدا کی قربانی اور انکے لواحقین کے حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔صادق سنجرانی نے کہاکہ اے پی ایس کے سانحے نے دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مستحکم کیا- انہوںنے کہاکہ معصوم بچوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا- انہوں نے کہاکہ قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے- انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے فلسفے کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی ضروری ہے-صادق سنجرانی نے کہاکہ پوری قوم شہدا کے لئے دعا گو اور انکے لواحقین کے ساتھ شریک غم ہے- انہوںنے کہاکہ سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کا سیاہ ترین، دلخراش اور ناقابل فراموش واقعہ ہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ اے پی ایس وحشیانہ حملے نے معصوم نہتے، بے گناہوں کو شہید کر کے والدین کے ساتھ ساتھ پوری قوم پر ناقابل فراموش غم کے پہاڑ ڈھا دیئے۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ شہدا کے والدین تاحال غم کی کیفیت میں ہیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس موجودہ صدی کا بد ترین انسانیت سوز واقعہ ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا قلع قمع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔صادق سنجرانی نے کہاکہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے مشترکہ لائحہ عمل سے نیست ونابود ہو سکتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان نے لاکھوں جانی و مالی قربانیاں دیں۔محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ اقوام عالم پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں و کاوشوں کا ادراک کرے۔


