بورڈ ممبربیت المال بلوچستان کلثوم کاکڑکا اپنے عہدے سے مستعفی
کوئٹہ : ممبربیت المال بلوچستانکلثوم کاکڑ بطور بورڈ بیت المال بلوچستان اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق بورڈممبر بیت المال بلوچستان محترمہ کلثوم پانیزئی کاکڑ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیت المال کے ایڈمنسٹریشن کے زیادتیوں اور میرے کام میں رکاوٹوں کے باوجود ہار نہیں مانی اور اپنی کوششیں جاری رکھیں۔
اپنے صوبے کے لوگوں کے لیے ہر بورڈ میٹنگ میں آواز اٹھاتی رہی ہوں اب جب میرے لیڈر وزیراعظم عمران خان نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا اور پارٹی کے دیگر تمام ارکان نے بھی استعفیٰ جمع کرادیا تو میں بھی اپنا عہدہ چھوڑ رہی ہوں اپنے صوبے کی خدمت کرنا میرے بہت بڑا اعزازرہا ہے۔مجھے بہترین موقع فراہم کرنے کے لیے عمران خان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔خان صاحب اور پی ٹی آئی کی قیادت میں اپنے صوبے بلوچستان کی خدمت کرنا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔
ہمارے لیڈر عمران خان کے ویژن اور پی ٹی آئی کے منشور کو عملی جامہ پہنانے کے لئے میں نے بلوچستان کے لوگوں کی ہر ممکن مددکی اس عرصے کے دوران مجھے بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑااور میں اپنے اس عہدے کے علاوہ بھی اپنی مددآپ کے تحت لوگوں کی خدمت کرنا جاری رکھونگی جس کے لئے مجھے کسی بھی بڑے سیٹ کی ضرورت نہیں ہے