اہم خبریںپاکستان

جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے مسودہ قانون کو حتمی شکل دیدی: شہزاد اکبر

اسلام آباد :  شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے مسودہ قانون کو حتمی شکل دے دی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اینٹی ریپ بل کا مقصد متاثرین کا تحفظ اور ملزمان کا ریکارڈ رکھنا ہے، عدالتوں کی تشکیل کے ذریعے مقدمات کی تیز رفتار اور موثر پراسیکوشن بل میں شامل ہے۔

عمران خان نے معاملے پر قانون سازی کیلئے مزید وقت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ ٹریک مقدمات کے ذریعے انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے، زیادتی کے شکار بچوں کی شناخت چھپانے سمیت مستقبل محفوظ بنانے کا واضح پلان لائیں، زیادتی کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے سے متعلق آرڈیننس کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش ہونے کیے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button