ایران : آگ کا سالانہ تہوار 10ہلاک، سینکڑوں زخمی
تہران : ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق بیشتر حادثات گزشتہ چند روز کے دوران سالانہ آگ کے تہوار کیلئے پٹاخوں کی تیاری کے عمل میں پیش آئے ، بعض حادثات فانوس اڑانے کی وجہ سے بھی پیش آئے ، 1900 کے لگ بھگ زخمیوں میں سے 200 کو ہسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے ، حادثاث میں کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔