کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے سابق صوبائی وزیر میر طارق محمود کھیتران نے ملاقات کی
کوئٹہ، 10 اکتوبر:
کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے سابق صوبائی وزیر میر طارق محمود کھیتران نے ملاقات کی، جس میں لورالائی ڈویژن کے مختلف اضلاع میں عوامی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت، خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ایڈیشنل کمشنر اعجاز احمد جعفر، ڈویژنل ڈائریکٹر بلوچستان فوڈ اتھارٹی شراف الدین اور محمد رمضان کھیتران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر میر طارق محمود کھیتران نے زور دیا کہ دور دراز علاقوں میں تعلیمی اداروں اور صحت کی سہولیات کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو ان کے دروازے پر بنیادی سہولیات دستیاب ہوں۔
کمشنر لورالائی ولی محمد بڑیچ نے یقین دلایا کہ ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام سطحوں پر عملی اقدامات جاری رہیں گے۔
