سعودی عرب ، ریاض میں گھوڑوں کے مقابلہ حسن کی تقریب اختتام پذیر
سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی کنگ عبدالعزیز سینٹر فار پیور بریڈ عربین ہارسز کے تحت گھوڑوں کے مقابلہ حسن کے چھٹے سالانہ شو کی اختتامی تقریب گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز کی سربراہی میں ہوئی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی کنگ عبدالعزیز سینٹر فار پیور بریڈ عربین ہارسز کے تحت گھوڑوں کے مقابلہ حسن کے چھٹے سالانہ شو کی تقریب کے آغاز میں شاہی بینڈ کی سلامی دی گئی بعدازاں مقابلے میں شریک گھوڑوں جس کے بعد مقابلہ جیتنے والے گھوڑوں کو ان کے مالکان کے ساتھ پیش کیا گیا۔
گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے مقابلے میں پہلی تین پوزیشین لینے والے فاتحین کو انعامات سے نوازا۔اس سے قبل کنگ عبد العزیز سینٹر ریاض میں گھوڑوں کے درمیان کئی راؤنڈ پر مشتمل مقابلے ہوئے ہیں۔مختلف مرحلوں میں پوزیشن لینے والے گھوڑوں کے مالکان کو نقد انعامات دیئے گئے